22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:28
امریکا:پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر
جیو نیوز - نیویارک..........امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔36سالہ سیاہ فام Jerame Reid کو 30 دسمبر کو پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ واقعے میں ایک سیاہ فام پولیس افسر بھی شامل تھا۔ Jerame Reid اور اس کے ساتھی کو پولیس نے تلاشی کے دوران روکا ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے Reid نے صرف باہر نکلنے کی کوشش کی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے اس پر فائر کردیا نتیجے میں Reid موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقع کے بعد پولیس حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو چھٹیوں پر بھیج دیا ۔