تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48

پٹرول بحران کے ذمہ دارکومنظرعام پر لانا چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

جیو نیوز - لاہور.........لاہورہائی کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دئیے ہیں کہ کسی کوبھی شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پٹرول بحران کاجوذمہ دار ہے اسے منظر عام پر لاناچاہئے۔لاہور ہائی کورٹ میں پٹرول بحران کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو،وزارت پٹرولیم ،پاکستان سٹیٹ آئل اوراوگرا، کے نمائندے بھی پیش ہوئے ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ پارکو کی تکنیکی خرابی اوردھند کے باعث تیل کی سپلائی نہ ہوئی جس سے بحران پیدا ہوا۔ تاہم اب بحران پر قابوپالیاگیاہے ۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے پٹرول بحران کی انکوائری کےلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ، وزارت پٹرولیم اورآئل کمپنیوں کے اجلاس کے منٹس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.