22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:52
پشاور ہائیکورٹ:لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ سے جواب طلب
جیو نیوز - پشاور...... پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں لئیق بادشاہ کے خاندان کے گیارہ افراد کے لاپتہ ہونے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہرعالم اور جسٹس روح الامین نے کیس کی سماعت کی۔ لیئق بادشاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خاندان کے تین افراد کو انتہاپسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیاگیاہے، جن کا تاحال پتہ نہیں ہے، جبکہ خاندان ہی کے تین افراد کی لاشیں کوہاٹ کے حراستی مرکز سے ان کے حوالے کی گئیں ۔ اسی طرح ان کے پانچ لاپتہ رشتے داروں کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کو لاپتہ افراد کی رپورٹ جلد جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔