تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:8

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، شمالی چمن، مری میں برف باری

جیو نیوز - اسلام آباد......آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سوات ، شمالی چمن اور مری میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وفقہ سے جاری ہے، برف باری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ، فاروڈکہوٹہ، دھیرکوٹ، کیل، شاردا، اٹھ مقام اور وادی لیہ میں برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔ برف باری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔سوات کی بالائی وادیوں کالام، میاندم اور مالم جبہ میں بھی برف باری جاری ہے۔ دیر کے بالائی علاقے بھی برف باری کی لپیٹ میں ہیں ۔چترال کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لواری ٹاپ پر 5 فٹ اور لواری ٹنل پر 2 فٹ برف پڑ چکی ہے۔مری میں بھی وقفہ وقفہ سے برف باری جاری ہے اور اب تک ایک فٹ برف پڑ چکی ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور استور کے پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔کوژک ٹاپ برفباری کے باعث مختلف مقامات پر بند ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بعض شہروں میں بھی حالیہ بارش کے بعد جاتی سردیاں پھر لوٹ آئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.