تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:6

21ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور

جیو نیوز - اسلام آباد..........21ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظورکرلی گئی۔ذرائع کے مطابق اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے تاریخ مقرر کر دی ہے،کیس کی سماعت28 جنوری کو ہو گی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس گلزار اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ ملٹری کورٹس اور21ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ بارنےدائرکی تھی۔ فوجی عدالتوں اور21ویں آئینی ترمیم کیخلاف لاہورہائیکورٹ بارسمیت7درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.