22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:6
لاہور:اسکول کا انتظام این جی او سے واپس لینے کیخلاف احتجاج
جیو نیوز - لاہور........لاہور پولیس نے چند روز پہلے نابینائوں پر لاٹھی چارج کیا، تو آج بچوں پر چڑھ دوڑی، جن میں سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔ بچے اور ان کے والدین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ کا انتظام این جی او سے واپس لینے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ کی حوالگی کے خلاف والدین اور طالبعلموں نے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین پر پولیس کے تشدد سے طالب علم بھی زخمی ہوگیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ایس پی نے بچوں سے معافی مانگ لی۔