تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:6

سندھ اسمبلی کا اجلاس: تھر کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی

جیو نیوز - کراچی.......سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تحریک استحقاق کے بعد سندھ حکومت نے تھر کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔ دوسرے روز کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان شدید جملے بازی کا سلسلہ بھی دیکھا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کا کہنا تھا کہ تعلقہ لکھی کا ٹی ایم او ایک کروڑ روپے ماہانہ کھا جاتا ہے اور کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم او کا کہنا ہے کہ وہ وزیر بلدیات تک پیسے پہنچاتا ہے اس لیے ترقیاتی کام نہیں کراسکتا۔ صوبائی وزیر بلدیات اور اطلاعات شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مجھے ٹی ایم او نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے پیسے مانگے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنی رولنگ میں کہا کہ تعلقہ لکھی کے ٹی ایم او کے معاملے کی تحقیقات کرکے انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تحریک استحقاق کے بعد سندھ حکومت نے تھر کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن محمد حسین نے کراچی کے فنڈز کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا، جس کے جواب میں وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی بجٹ کو بڑھا کرساڑھے 32 ارب روپے کردیا گیا ہے اور اب تک اس سلسلے میں 10 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.