تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:26

الطاف حسین کی اورنگی ٹاؤن میں کارکن کے قتل پر شدیدمذمت

جیو نیوز - کراچی.........ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں اپنے کارکن محمد عابد کے قتل پرا ظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے کارکن محمد عابد کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کارکنان کے قتل کے واقعات اور شہر میں امن وامان کی بد ترین صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اپنا آمرانہ رویہ بدلے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے محمدعابد شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور شہریوں کو مسلح دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قانون شکن افسران اور اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.