22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:42
کراچی :اورنگی میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق
جیو نیوز - کراچی ..........کراچی کے علاقےاورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےسیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ عابد ولد شمیم جاں بحق ہو گیا۔ مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن بتایا جاتا ہے۔