22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:46
یوکرین کے مشرقی شہر ڈونٹسک میں گولہ باری، 7 شہری ہلاک
جیو نیوز - کیف.........یوکرین کے مشرقی شہر ڈونٹسک میں گولہ باری سے7 شہری ہلاک ہوگئے۔ گولہ باری ایک بس اسٹاپ پر کی گئی۔ ڈونٹسک کے جنوبی علاقے کے بس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے ایک بس، کار اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حملے میں 7شہری ہلاک ہوگئے۔ پورا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اورقریبی دکانوں اور اپارٹمنٹ کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔یوکرین نے ڈونٹسک کے شورش زدہ علاقے سے فوج نکال لی ہے۔ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں میں مختلف جھڑپوں کے دوران 10 یوکرینی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔