تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:35

گلگت بلتستان کے عوام بھی پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں

جیو نیوز - اِسکردو.........ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی پیٹرول کی تلاش میں ہیں۔ 80 فیصد پیڑول پمپس بند ہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرول کے بحران نے گلگت بلتستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں ضلع گلگت کے علاقے جگلوٹ میں واقع واحد پٹرول ڈپو کو گزشتہ دو ہفتوں سے پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کے 7اضلاع کو پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے والے اس واحد ڈپو میں دو لاکھ لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جو صرف دو روز کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ جگلوٹ ڈپو سے پیٹرول کی فراہمی بند ہونے کے باعث ضلع ہنزہ نگر اور ضلع غذر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں 70فیصد پمپس، پیٹرول نہ ہونے کے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 61پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے 33نجی اور 28پی ایس او کی ملکیت ہیں، جن کی روزانہ ضرورت دو لاکھ لیٹر ہے۔ جگلوٹ پیٹرول پمپ میں ذخیرے کی گنجائش نہ ہونے کے باعث دو روز کیلئے بھی روڈ بلاک ہونے کی صورت میں گلگ بلتستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوجاتا ہے جبکہ حالیہ بحران میں گزشتہ دو ہفتوں سے گلگت بلتستان کیلئے ایک لیٹر بھی فراہم نہیں کیا گیا جس سے پیڑول سے چلنے والی اسی فیصد سے زائد ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے بحران سے بچانے کیلئے یہاں ذخیرے کی گنجائش بڑھانے کے ساتھ ساتھ کوٹے کا پیٹرول ملک کے دیگر شہروں میں فروخت کرکے کیریج کی رقم حاصل کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.