تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:35

اکیسویں ترمیم پر دلیل نہ مانی تو جیلیں بھردیں گے:مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - لاہور.........جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم پر دلیل کی بات نہ مانی گئی تو مدرسے بند کرکے جیلیں بھردیں گے، انہوں نے شکوے کا اظہار کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے، ہم سے مذاکرات کے دوران اکیسویں ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کرلی گئی۔ ایوان اقبال میں دینی و سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جےیو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر متفق ہیں کہ کوئی اسلحہ اٹھا کرسیاست نہ کرے، حکومت مدارس کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں جیل بھرنے پر مجبور نہ کرے۔ جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کسی مدرسے میں دہشت گردی نہیں ہو رہی، قومی مسائل پرمکمل یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اورجے یو پی کے رہنماء اویس نورانی کاکہنا تھا کہ 21ویں ترمیم کی آڑ میں مدارس اوردینی جماعتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے اعلامیہ پڑھ کرسنایا۔ جس میں کہا گیا کہ متنازع ترمیم کو نئی ترمیم کے ذریعے درست کیا جائے، دینی مدارس اورمساجد کے خلاف زبانیں بند ہونی چاہئیں۔ سیمینارسے مولانا عبدالمالک، عبدالغفور حیدری، ساجد میر، عبدالشکورنقشبندی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.