22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:7
جمعے کو عام تعطیل کا اعلان کرکے یوم مصطفی منایا جائے، اسد اللہ بھٹو
جیو نیوز - کراچی........جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کرکے یوم مصطفی منایا جائے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کےتحت شان مصطفی یکجہتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت اسداللہ بھٹو نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے احتجاج کیا جائے۔