تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:11

کراچی میں تنظیمات اہلسنت کے تحت ناموس رسالت ریلی

جیو نیوز - کراچی.......تنظیمات اہلسنت کی جانب سے کراچی میں ناموس رسالت کے حق میں ریلی نکالی گئی۔تنظیمات اہلسنت نے’’میں صدقہ یا رسول اللہ مارچ ‘‘ کا آغاز نمائش چورنگی سے کیا۔ ریلی میں شہر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی۔ ہاتھوں میں سبز پرچم اور ناموس رسالت کے حق میں بینرز اُٹھائے ریلی کے پرجوش شرکا نعرے لگاتے ہوئے تبت سینٹر تک پہنچے۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب میں کہا کہ مغرب نے آج تک پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی میں کبھی امن مارچ نہیں کیا۔ شرکاء سے خطاب میں علا مہ کو کب نورانی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے خلاف بات کی جاتی ہے،مغرب کو اپنا دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری کا کہنا تھا کہ فرانس میں جس وقت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی، وزیراعظم نواز شریف کو اُسی وقت فرانس کا دورہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے تھا۔ ریلی سے مفتی عابد مدنی، پیر سید مظفر حسین شاہ، علامہ اشرف جلالی،شبیر ابو طالب سمیت دیگر علمائے کرام نے آپریشن ضرب عزب، 21 ویں آئینی ترمیم اور پاک فوج کی بھرپور حمایت کا ااعلان بھی کیا۔تنظیمات اہلسنت کی ریلی میں او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے،جمعہ کے خطبے میں تحفظ ناموس رسالت پر روشنی ڈالنے اور فرانس کے خلاف سرکاری سطح پراحتجاج ریکارڈ کرانے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.