تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:59

خیبر پختون خوا میں اسلحہ رکھنے سے اساتذہ کی معذرت

جیو نیوز - پشاور.......آرمی پبلک اسکول پرحملےکےبعد اسکولوں میں سیکیورٹی کے معاملے پر مدد سےاساتذہ کے انکار کے بعد اب یہ کام کلاس فور ملازمین کو سونپ دیاگیا ہے۔ اساتذہ کو بھی کہاگیا ہے کہ وہ اپنے پاس اسلحہ رکھیں۔ اس عمل سے اساتذہ اور خود بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔یوں تو آرمی پبلک ا سکول پرحملے کے بعداساتذہ کوکہاگیا کہ وہ اب اپنے پاس اسلحہ رکھاکریں لیکن ان کی جانب سے جب معذرت کی گئی، تو اب یہ کام کلاس فور ملازمین سے لیاجارہا ہے۔ تاہم محمد اقبال جیسے چند اساتذہ بھی یہ کام کرتے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گرد حملے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ہراسکول میں ایک سیکیورٹی افسراور گارڈز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی اسلحہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی حکومت نے بھی اساتذہ کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی احکامات جاری کردیئےلیکن استاد پڑھائے یا اسلحہ سنبھالے، نجی تعلیمی اداروں نے توکسی حدتک سیکیورٹی انتظامات کرہی لئے، لیکن اب بھی صوبے کےآدھے سرکاری اداروں میں سیکیورٹی انتظامات نہیں۔ یہاں تک کہ خفیہ کیمروں اور گارڈزبھرتی کےلئے فنڈز نہ ملے تو کلاس فور ملازمین کو ہی بندوقیں تھما دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.