تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:59

ملکہ کوہسار مری نے چاندی کا زیور پہن لیا

جیو نیوز - مری .......ملکہ کوہسار نے چاندی کا زیور پہن لیا، شہر شہر سردی کی لہر، کہیں بارش، کہیں برف باری، کہیں برفیلی ہوائیں،ملکہ کوہسار مری میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کے مزے ہی مزے۔ سردی کی پروا بڑوں کو ہے نہ بچوں کو۔برف باری سے لطف کیسے اٹھایا جا رہا ہے۔انتظارطویل سہی لیکن ختم ہوگیا۔مری میں برف باری نےاپنارنگ جمادیااورشہریوں کی بڑی تعدادملکہ کوہسارپہنچ گئی ۔ سردی کی پروا بڑوں نے کی نہ ہی بچوں نے۔ دل کھول کرہلہ گلہ کیا۔ ملکہ کوہسار پر برف باری کاجس نےسنامری کےراستے ہولیا۔ مری جانے کاخیال حسیں ہےتوراہ گزراس سےزیادہ دلکش۔ ہرسو اجالے سی سفیدی بکھری ہے۔ ہرےبھرےدرخت ۔ پربت تاحدنگاہ دعوت نظارہ دے رہے ہیں۔ یخ بستہ ہواؤں کی اٹھکیلیاں تودیکھیں، درختوں پہ اٹی برف کےساتھ دورتلک کھیلتی ہیں۔ اس کھیل کودمیں جھرنے نغمے سنانے لگتے ہیں۔حسین موسم کا لطف اٹھانے کیلئےقدم مال روڈ کی جانب اٹھنے لگتے ہیں۔ برفیلی فضا ؤں میں لمبی واک نے سردی بھگا دی۔ یہاں سارےکھیل برف کےہیں۔منچلوں نے تو خوب کیا ہلہ گلہ، تو بچے بھی پیچھے نہ رہے اورکہیں نوبیاتے جوڑے برف کےسنگ حسین سفر میں کھوئے رہے۔برفیلے موسم اورکافی کاملاپ کتنا حسیں ہے اوراس کےبعد سردی کی کسے ہے پروا۔ملکہ کوہسار میں برف باری نے سیاحوں کے مزے کرادئیے ، آنےو الے دنوں میں سیزن کی اچھی برف باری کاامکان ہے۔ برفیلے نظارےسیاحوں کےساتھ یہاں کےتاجروں کوبھی خوش کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.