تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور........پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، جو سب کومتحد ہو کر لڑنا ہوگی۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فوج سرحدوں پرلڑتی ہے، باقی جنگ دانشوراورمفکر لڑتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پیرس میں 13افراد ہلاک ہوئے اور 30لاکھ افراد سڑکوں پرآگئے، جبکہ پشاور میں 130بچے شہید ہوئےلیکن 30ہزارافراد باہرنہ نکلے،دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کو لڑنا ہے،ایک ہو کر گھروں سے باہر آنا ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.