تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:48

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور یا نا منظور؟

جیو نیوز - کراچی .....تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور یا نا منظور؟۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفے الیکشن کمیشن بھجوانے سے روک دیا گیا،الیکشن کمیشن ذرائع نے بھی استعفے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے معاملے میں صوبائی اسمبلی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں کے منظوری کے معاملے میں سندھ اسمبلی کو قانونی مسائل درپیش ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو تحریک انصاف کےاستعفےالیکشن کمیشن کوبھحوانے سے روک دیا گیاہے اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں کا ازسرنو جائزہ لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی تحریک انصاف کے ارکان کو ذاتی طور پر طلب کرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو درپیش صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی یا اسلام آباد میں تاحال استعفے موصول نہیں ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا اعلان اسپیکر نے کیا تھا۔استعفی دینے والوں میں سید حفیظ الدین، خرم شیرزمان، ثمر علی خان اور سیما ضیاء شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق ارکان اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ تصدیق کے بغیر استعفے منظور نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.