تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:21

امید ہے اوباما کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ اٹھائینگے،پاکستان

جیو نیوز - اسلام آباد .....امریکا کے صدر نے دورہ بھارت کیلئے سامان باندھ لیا، پاکستان نے کہا ہے کہ امید ہے بارک اوباما نئی دلی میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔ دفتر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنانے کی مہم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر باراک اوباما 25 جنوری کوبھارت پہنچ رہے ہیں۔ اپنے 3 روز ہ دورے میں بارک اوباما بھارتی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے ۔ اوباما 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرینگے،یہ پہلا موقع ہوگا جب ایک امریکی صدر دوسری بار بھارت کا دورہ کریگاجبکہ اوباما یوم جمہوریہ میں شرکت کرنے والے پہلے امریک صدر بھی ہونگے ۔ اس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما نے 2010 میں بھارت کا دورہ کیا تھا ، امریکی صدر کے دورہ بھارت کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ہےامریکی صدر دورہ بھارت کےدوران کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پربھارتی کشیدگی کامعاملہ اٹھائینگے۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر ، مقبوضہ کشمیر کے علاقے چٹی سنگ پورہ میں کئی کشمیر یوں کو بھارت نے خود قتل کیا تاکہ الزام پاکستان پر لگایا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے توقع کی کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سرحدی کشیدگی پر امریکی صدر براک اوباما بھارتی حکام سے بات چیت کرینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.