تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:41

ڈیرہ مراد جمالی :گیس لائن پر دھماکا، اُچ پاور پلانٹ کو فراہمی معطل

جیو نیوز - ڈیرہ مرادجمالی......ڈیرہ مرادجمالی18انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ہے جس کی وجہ سے اچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ڈیرہ الہ یار میں نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ الہ یار کے علاقے میر حسن سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی۔پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کی جاتی تھی، جو اب معطل ہوگئی ہے۔دھماکے سے پائپ لائن کا ایک فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.