22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:58
برف باری نے مری کو حسین تر بنا دیا ، سیاحوں کے ڈیرے
جیو نیوز - اسلام آباد .....انتظارطویل ختم ہوگیا،مری میں برف باری نےاپنارنگ جمادیا،شہریوں کی بڑی تعدادملکہ کوہسارپہنچ گئی ۔ سردی کی پروا بڑوں نے کی نہ ہی بچوں نے،دل کھول کرہلہ گلہ کیا۔ ملکہ کوہسار پر برف باری کاجس نےسنامری کےراستے ہولیا۔ مری جانے کاخیال حسیں ہےتوراہ گزراس سےزیادہ دلکش۔ ہرسو اجالے سی سفیدی بکھری ہے۔ہرےبھرےدرخت ،پربت تاحدنگاہ دعوت نظارہ دے رہے ہیں ۔ یخ بستہ ہواوں کی اٹھکیلیاں تودیکھیں ، درختوں پہ اٹی برف کےساتھ دورتلک کھیلتی ہیں ۔ اس کھیل کودمیں جھرنے نغمے سنانے لگتے ہیں ۔حسین موسم کا لطف اٹھانے کیلئےقدم مال روڈ کی جانب اٹھنے لگتے ہیں ۔برفیلی فضا وں میں لمبی واک نے سردی بھگا دی، یہاں سارےکھیل برف کےہیں ۔منچلوں نے تو خوب کیا ہلہ گلہ ، تو بچے بھی پیچھے نہ رہے اور کہیں نوبیاتے جوڑے برف کےسنگ حسین سفر میں کھوئے رہے ۔برفیلے موسم اورکافی کاملاپ کتنا حسیں ہےاوراس کےبعد سردی کی کسے ہے پروا۔ملکہ کوہسار میں برف باری نے سیاحوں کے مزے کرادئیے، آنیو الے دنوں میں سیزن کی اچھی برف باری کاامکان ہے۔ برفیلے نظارےسیاحوں کےساتھ یہاں کےتاجروں کوبھی خوش کردینگے۔