22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:30
کور کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کابل ، افغان ہم منصب سے ملاقات
جیو نیوز - کابل .....کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا۔ افغان ہم منصب سے ملاقات کے دوران سرحدی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کور کمانڈر قندھار میجر جنرل عبدالحامد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں جوائنٹ بارڈر کوآرڈینشن سینٹر اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل 18 جنوری کو کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی کابل کا دورہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے ان دوروں کا مقصد پاک افغان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔