23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:19
شاہ عبداللہ کی وفات پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
جیو نیوز - لندن .....ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سعودی شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر تمام مسلم دنیا کے لئے افسوسناک ہے۔ شاہ عبدللہ کی وفات پر سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔