23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:40
وزیراعظم نوازشریف کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
جیو نیوز - اسلام آبا د.....وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان ایک بہترین دوست سے محروم ہوگیاہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ کا پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام تھا،دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم سعودی شاہی خاندان کےساتھ ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے عمرے کی ادائیگی کے دوران شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کی تھی۔