تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:49

الطاف حسین کا سعودی شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جیو نیوز - لندن........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سعودی شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر تمام مسلم دنیا کے لئے افسوسناک ہے۔ شاہ عبدللہ کی وفات پر سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹَر عشرت العباد خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز کی رحلت امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ ان کی ملت اور انسانیت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.