تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:5

کراچی: ناظم آباد سے کالعدم تنظیم کے دو ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہل کاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ناظم آباد تھانے کی حدود میں چھاپا مارا گیا ۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان امجد اور میثم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے اتوار کو ناظم آباد گول مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 2 پولیس اہل کاروں کو قتل کیا تھا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.