23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:42
لاہور:شاہدرہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچہ اوربچہ ہلاک
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں شاہدرہ ٹاون کے نجی اسپتال میں زچہ اورنومولدبچےکی ہلاکت پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا،پولیس نےہسپتال کے دو ملازم حراست میں لے لیے۔شاہدرہ کے نجی ہسپتال میں 28 سالہ آصفہ کو زچگی کے لیے لایا گیا۔دوران زچگی آصفہ اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے۔آصفہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ آصفہ کی ہلاکت ڈاکٹروں اورعملے کی غفلت سے ہوئی ہے۔ ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے ہسپتال کے دو ملازموں کو حراست لے کرمقدمہ درج کرلیا۔