23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:14
وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش،بالائی علاقوں میں برفباری
جیو نیوز - سوات......وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جس کے بعد جنت نظیروادی کے حسن میں چارچاند لگ گئےہیں۔وادی سوات میں جنگلات کی قیمتی دولت سے مالا مال بلند و بالا پہاڑوں کے طویل سلسلوں کے دامن میں واقع میادم کا پورا علاقہ نہایت صحت بخش ،خوبصورت ،پر سکون اور دلکش ہے۔موسم سرما کی ابتدائی برفباری نے اس علاقے کو اوربھی زیادہ خوبصورت بنادیاہے۔ میادم کے چاروں طرف برف پوش پہاڑ سر اٹھائے کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہاں برفباری دسمبر میں شروع ہو تی ہے اور جب برفباری ہوتی ہے تو یہاں کے مناظر بہت حسین لگتے ہیں۔ وادی میادم میں ہر سال 6سے 7فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جاتی ہے۔ برفباری شروع ہوتےہی مقامی لوگ گھروں کی چھت کومحفوظ بنانے کے لئے برف ہٹانے کا کام بھی شروع کردیتے ہیں۔ اگر یو ہی یہ برفباری جاری رہی تو سٹرکیں بند ہو جائیگی ۔حکو آسمان سے برف کے سفید گولے گرے توجہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں سیاحوں کیلئے تفریح کا سامان بھی پیدا ہوا ۔خوبصورت وادیاں برف کی سفید چادر اوڑھ کر حسین منظر پیش کررہی ہیں۔سوات میں وقفے وقفے سےبرفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چاروں طرف پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔برفباری کا موسم جتنا حسین ہے اتنا ہی خطرناک بھی ،اسی لئے اس موسم میں سفر کے دوران احتیاط شرط سمجھی جاتی ہے۔