23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:18
وزیراعظم نوازشریف شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کرینگے
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کریں گے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف لاہورسے اسلام آبادجائیں گے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کےلئے سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعلی شہباز شریف نے مرحوم شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کےلئے تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔