23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:50
این اے 122 میں جو ہوا بدانتظامی ہے دھاندلی نہیں ،احسن اقبال
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان من پسند فیصلے والا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں ، جو ممکن نہیں ۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ بدانتظامی کو بھی دھاندلی میں شامل کیا جائے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی حسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہاہے کہ ووٹوں کی کاؤنٹرفائل پراسٹیمپ نہ ہونا بد انتظامی تھی، دیکھا جائےتو دھاندلی کے ووٹ عمران خان کے زیادہ نکلے،عمران خان من پسند نتائج کے حصول کےلیے جوڈیشل کمیشن بناناچاہتےہیں۔احسن اقبال نےکہاکہ مدارس کی طرح اسکولوں کا نصاب بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ۔