تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:22

شوکت خانم پشاور اسپتال اسی سال مکمل ہوگا، عمران خان

جیو نیوز - جدہ.......عمران خان نے کہا کہ افتخارچودھری کی عدالت میں گیا تو کہا کہ 20 ہزار مقدمات پڑے ہیں۔آزاد عدلیہ کے بغیرشفاف انتخابات ممکن نہیں۔ یہ بات عمران خان نے جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔جدہ میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے دعا کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال پشاورکے لیے رقم جمع کی جارہی ہے اور شوکت خانم پشاوراسپتال اسی سال مکمل ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کے لئے آزاد عدلیہ اورمیڈیا ضروری ہے۔2013 کے انتخابات سے امید تھی کہ سب سے شفاف الیکشن ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ افتخارچودھری نے دھاندلی چھپانے کی کوشش کی۔افتخارچودھری سے زیادہ مایوس کسی جج نے نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سب سے زیادہ متنازع ہوئے،افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جارہا،بے اختیارجوڈیشل کمیشن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب،سندھ ،بلوچستان میں سب پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔نریندر مودی سے امید تھی کہ وہ پاکستان سے تعلقات بہترکریں گے،افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ مودی ابھی تک الیکشن مہم چلارہے ہیں۔پاک بھارت تعلقات اچھے ہونے کی بجائے خراب ہورہے ہیں،موجودہ حکومت نے آصف زرداری کی نا اہل حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دیے،حقیقی جمہوریت پاکستان میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.