23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:26
الطاف حسین کا تنظیمی ذمہ داروں کو” انا پرستی“کےموضوع پرلیکچر
جیو نیوز - لندن......... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تنظیمی ذمہ داروں کو” انا پرستی“کےموضوع پرلیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اناپرستی شیطانی صفت ہے، اناپرستی قوموں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اورنظم وضبط میں رکاوٹ ہوتی ہے، اناپرستی کی سوچ اورطرزعمل گھروں کوتباہ کردیتاہے۔ الطاف حسین کہا کہ انا پرستی ملکوں اور قوموں کی تباہی وبربادی کا سبب بھی بنتی ہے، غوروفکراورسوچ وبچارذہن کے خلیوں کوبیدارکرنے کا کام دیتی ہے، جہاں اناہوگی وہاں شیطان ہوگا، شیطانیت ہوگی، جہاں شیطانیت ہووہاں رحمانیت نہیں ہوسکتی، تحریک کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اپنی ذاتی اناکوفناکردیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اناکاخول اجتماعیت کے دائرےمیں آنے اور متحد ہونےسےروکتاہے، خودکو افضل اوردوسروں کوحقیرسمجھنے کی سوچ تفریق پیداکرتی ہے۔