23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:42
اسلام آباد:وزیر اعظم اور صدر کا شاہ عبداللہ کےانتقال پر دکھ کا اظہار
جیو نیوز - اسلام آباد........ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم شاہ عبدالله کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ کا پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام تھا،دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم سعودی شاہی خاندان کےساتھ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے عمرے کی ادائیگی کے دوران شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کی تھی۔صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغا م میں کہاہے کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے عالم اسلام درد مند رہنما سے محروم ہوگیا،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔