23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:31
کراچی: 70 بڑے غیر قانونی کنکشن کاٹے جاچکےہیں ، ایم ڈی واٹر بورڈ
جیو نیوز - کراچی.......ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ کراچی میں 70سے زائدبڑےغیرقانونی واٹرکنکشن کاٹےجاچکےہیں ،دیگر پر کام جاری ہے۔ پریس بریفنگ کےدوران ان کا کہنا تھا کہ 15دن میں تمام واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پرمیٹرزنصب کیےجائینگے،تاکہ پانی چوری کو روکاجاسکے، جن علاقوں میں مسمار کیےگئےہائیڈرنٹس دوبارہ تعمیر کیےگئے اس علاقے کا ایکسین ذمہ دار ہوگا۔