تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:3

گستاخانہ خاکوں کیخلاف آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج

جیو نیوز - حیدرآباد........ فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔نماز جمعہ کے بعد مختلف جماعتوں،تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سکھر ،لاڑکانہ ، میرپورخاص اور جیکب آباد سمیت سندھ کےبیشترشہروں میں سرورکائنات حضرت محمد ﷺ سے محبت اور دین اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں سے نفرت کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے فرانس کیخلاف شدید نعرےبازی کی، ٹنڈوالہٰ یار سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال رہی ۔توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف سرگودھا میں انجمن تاجران نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جبکہ دینی جماعتوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔ بہاولپور میں طالبات اور سول سوسائٹی کی خواتین نے مشترکا احتجاجی ریلی نکالی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ شرکا کا مطالبہ تھا کہ حکومتِ پاکستان فرانس سے تعلقات ختم کرکے اُس کےسفیرکوواپس بھیجے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف چمن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکا نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرنے کے بعد فلسطین چوک پر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ قلات میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔ بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی عاشقان رسولﷺ نے رسولِ برحقﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی سے نفرت کا اظہار کیا اور اس حرکت کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.