تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:56

بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری

جیو نیوز - مالاکنڈ........ ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے،جس سے سیاحتی مقامات کا حُسن مزید نکھر گیا ہے۔ بلوچستان کے تمام شمالی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں مالم جبہ،میاندم اور کالام سمیت اپر دیر، لوئر دیر اور دیر بالا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے ۔ ناران ، کاغان ، شوگران، ایبٹ آباد، ، ایوبیہ اور نتھیا گلی سمیت ہزارہ ڈویژن کے بیشتر سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے ہونیوالی ہلکی بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیاہے۔ چترال کی پہاڑیاں بھی برف سے ڈھک گئی ہیں،علاقے میں مختلف مقامات پر برف کی وجہ سے راستے بھی بند ہیں۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری اور بارش کے بعد موسم بے انتہا سرد ہے۔ تمام علاقے یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔بارشوں اور برف باری کے بعد وادی کشمیر اور ملکہ کوہسار مری کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔ ملک بھر سے سیاحوں نے خوبصورت وادیوں کے نظارے دیکھنے کیلئے سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.