تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:12

کیئراینڈ ریلیف فاؤنڈیشن کا تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

جیو نیوز - تھرپارکر.........کیئراینڈ ریلیف فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ کیئراینڈ ریلیف فاؤنڈیشن کے سربراہ سید ظفرﷲ شاہ کے مطابق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا جبکہ سولر انرجی سسٹم، ٹیوب ویل، کنویں اور ہینڈ پمپ لگانے کا آغاز کیا گیا ہےنیز علاقے میں مسجد اور اسپتال کی تعمیر بھی کی جائے گی۔کیئراینڈ ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں سانڈور میں طبی کیمپ لگایا گیا جس سے قریبی دیہات کے مریضوں نے بھی استفادہ کیا۔ کیمپ میں خواتین اور مرد ڈاکٹروں کے علاوہ بچوں کے امراض کے ماہرین نے بھی مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دیں۔ کیمپ کے اختتام پر600مریضوں کو کھانا کھلایا گیا۔سید ظفرﷲ شاہ نے یہ بھی بتایا کہ کیئر اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن نے چھاچھرو اور ڈاہیلی میں 20بیڈ کے اسپتال بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جس کے تحت جلد ہی مسرت اعوان اسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔مٹھی میں فاؤنڈیشن نے ماڈل کے طور پہ کچھ مکانوں میں سولر پینل لگائے ہیں اور علاقے کی کئی مساجد کو بھی شمسی توانائی کے ذریعے روشن کیا گیا ہےجبکہ ایک گاؤں میں 680اسکوائر فٹ کی مسجد کی تعمیر بھی جاری ہے۔فاؤنڈیشن نے تھر میں کنویں اور ہینڈ پمپ کے ساتھ ساتھ سولر ٹیوب ویل بھی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے،اس حوالے سے پروگرام منیجر مہادیو مکوانو اور جنرل سیکریٹری سید مقصود الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں فاؤنڈیشن جلد ہی سولر سسٹم سے ٹیوب ویل لگائے گی جس سے علاقے کے مکینوںکا پانی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گیجبکہ ہینڈ پمپ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.