23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:0
گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
جیو نیوز - لاہور....... گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف لاہور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حافظ سعید نے کہاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کےلیےپوری امت کو متحدکریں گے ۔ تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت لاہور کے علاقے چوبر جی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے شرکا سے خطاب میں کہاکہ حرمت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ اور امت کا اتحاد اہم ترین تقاضے ہیں ، توہین کرنےوالوں کے خلاف شہر شہر تحریک چلائی جائے گی، تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی آواز احتجاج بلد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔