23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:0
کراچی میں متحدہ کے مقتول کارکن محمد عابد کی نماز جنازہ ادا
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ایم کیو ایم کے کارکن محمد عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی محمود عالم، اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین اور سیف الدین خالد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا۔