23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:49
پمز اسپتال اسلام آباد میں ایک شخص کی فائرنگ ،نرس شدید زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد..........پمز اسپتال اسلام آباد ایک شخص نے داخل ہو کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں22سالہ نرس شدید زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص اسپتال میں داخل ہوا جو ہاسٹل کی جانب جاتی ہوئی ایک نرس پر حملہ آور ہوا ، مذکورہ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں نرس کے پیٹ میں گولی لگی۔ پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق مذکورہ نرس تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے جس کو ہاسٹل جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، نرس کو شعبہ ایمرجنسی میں داخل کیا گیا ہے اور طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔