تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:21

اسلام آباد میں تیسرے دن بھی برکھا کا ڈیرا

جیو نیوز - اسلام آباد......... اسلام آباد میں تیسرے دن بھی برکھا کا ڈیرا، کبھی بادل کبھی بوندیں، کبھی تیز توکبھی ہلکی بارش، سہانےموسم کےاندازبھی کیاخوب ہیں ، سردی بھی بڑھتی جارہی ہے۔بادلوں نے تیسرے روز بھی اسلام آبادمیں پڑائوکیےرکھا۔پھر شروع ہوئی بوندابندی ۔ کبھی ہلکی توکبھی تیز ۔سماں بدلتا رہا۔ پودوں، سوکھی ڈالیوں پر پڑے پانی کا نظارہ بھی کیاخوب ہے ۔بارش رک گئی لیکن بادل ابھی جانے کوتیارنہیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس کا رخ کریں توجداساروپ منتظر ہے ۔دور مارگلہ ہلز پر لہراتے بادلوں کانظارہ بھی خوب ہے۔بارش سے سردی تو بڑھ گئی لیکن ماحول پہ نکھار آیااورزیادہ۔بارش کےقطرے جب پھولوں سےجاملے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔ پرندےبھی موسم کالطف اٹھائےبنانہ رہ پائے۔ بھیگی رت کے یہ مزے ابھی ختم نہیں ہوئے۔ محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں پھربرسے گی لیکن ذرا تھم تھم کر ۔اگلے دو دنوں میں ملک بھر میں رات کے وقت ٹھنڈ پڑے گی خوب۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.