23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:9
کراچی میں اہل سنت والجماعت کی تحفظ ناموس رسالت ریلی
جیو نیوز - کراچی ..........کراچی میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔کراچی میں لسبیلہ چوک سے گرومندرتک اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام تحفظ ناموس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت سربراہ اہل سنت والجماعت علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کی۔اس موقع پراپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام آسمانی کتابوں اور تمام انبیائے کرام نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی شہادت دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور زیادتی ہے۔ علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو توہین رسالت پر احتجاج کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،لیکن ارکان اسمبلی کو تحفظ ناموس رسالت کو قانونی شکل بھی دینی چاہیے۔