23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:41
گستاخانہ خاکے، اہل سنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ
جیو نیوز - اسلام آباد............ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی زیرقیادت توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ شرکاء نےمغربی میڈیا کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلام آباد کےعلاقے آب پارہ میں احتجاجی مظاہرے کےشرکاء نےہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پرخطاب میں مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ آزادی اظہارکے نام پر نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی ناقابل قبول ہے، فرانسیسی اخبار کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔