تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:13

سندھ حکومت اور وزرا کرپشن، اقربا پروری کی دلدل میں دھنس گئے، متحدہ

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور اس کے وزرا کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کی دلدل میں دھنس چکے ہیں، عدالت عظمیٰ خود یہ کہہ چکی ہے کہ سندھ حکومت میں صوبہ سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ نیب سندھ کے ڈی جی کی جانب سے حکومت سندھ کی بیڈ گورننس، کاغذوں پر موجود اربوں روپے کی گھوسٹ ترقیاتی اسکیمیں اور انتظامی انفرااسٹرکچر کی تباہی سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبے میں غیر معمولی حالات ہیں اور غیر معمولی حالات میں صوبہ سندھ میں مارشل لا کے نفاذ کا مطالبہ 100 فیصد درست ہے۔ حکومت سندھ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مشیروں کی بھرمارکرڈالی ہے اور خود ہی اٹھارہویں آئینی ترمیم کو بلڈوز کردیا ہے۔ سندھ حکومت کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ باقی رہ جاتا ہے کہ وہ باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.