23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6
ڈاکٹروں کا قتل، 2 فروری کو کراچی میں او پی ڈی بند کرنے کا اعلان
جیو نیوز - کراچی........ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی میں 2فروری کو تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہشت گردی، بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ وہ مال اور جان لیوا مسائل ہیں جن سے کراچی کےدیگر شہریوں کی طرح ڈاکٹر بھی محفوظ نہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10سال کے دوران 127 جبکہ گزشتہ دو سالوں میں 21ڈاکٹرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن اس صورتحال کیخلاف 2فروری کو بطور احتجاج تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کریں گے۔دوسری جانب پرائیوٹ ہا سپیٹلز اینڈ کلینکز ایسوسی ایشن نے بھی اپنے ہنگامی اجلاس میں ہڑتال کی مکمل طور حمایت کی ہے۔پی ایم اے حکام کہنا ہے اُن کی جانب سے وزیر عظم ، وزیر اعلیٰ اور عدلیہ سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی صورت میں مریضوں کو ہونے والی پریشانی کی ذمے دار حکومت ہے۔