تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6

گستاخانہ خاکوں کے خلاف جے یو آئی (ف)کے احتجاجی مظاہرے

جیو نیوز - لاہور.........گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت علماء اسلام ف نے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناہےکہ مغرب پہلے اشتعال دلاتا ہے پھر مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھاکہ کسی مسلمان کو ایسی آزادی اظہار قبول نہیں جس میں رسالت مآب کی شان میں گستاخی کی جائے، اگر گستاخانہ خاکوں کے خلاف حکومت نے آواز نہ اٹھائی تو ہم 70ء جیسی تحریک دوبارہ بھی شروع کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں بھی جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانس سے سخت احتجاج کیا جائے۔ ادھر کوئٹہ میں بھی جے یو آئی فضل الرحمان کےزیراہتمام بھی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.