23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6
پمز میں فائرنگ سے نرس زخمی، ہر جگہ گارڈز تعینات نہیں ہوسکتے،ترجمان
جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نرس کے زخمی ہونے کے واقعے پر پمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز کا رقبہ وسیع ہے، ہر جگہ گارڈز تعینات نہیں ہوسکتے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 22 سالہ نرس نرسنگ میں تیسرےسال کی طالبہ ہیں،گولی نرس کےپیٹ میں لگی جسے طبی امداد کیلئے شعبہ ایمرجنسی منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نےتفتیش شروع کردی ہے، بظاہرذاتی نوعیت کا جھگڑا لگتا ہے۔