تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6

گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

جیو نیوز - کراچی.........ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کیے گئے ،حیدرآباد میں اتحاد اہل سنت والجماعت، جماعت اسلامی، جمعیت علمائےاسلام ف اور اہل سنت و الجماعت کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے فرانسیسی جریدے کے خلاف نعرے لگائے۔نواب شاہ میں شیعہ علماء کونسل کے کارکنوں نےنماز جمعہ کے بعد مرتضوی امام بارگاہ موہنی بازار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، میرپورخاص، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، ٹنڈومحمدخان، ٹنڈوالہٰ یار سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے احتجاجاً سڑکوں پرآکر غم و غصےکا اظہار کیا جبکہ بعض شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ ملتان میں جماعت الدعوۃ اور تحریک حرمت رسول کے تحت احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظفرگڑھ میں صحافی تنظیموں نے پریس کلب پر احتجاج کیا۔فیصل آباد میں جماعت الدعوۃ ،جمعیت علمائے اسلام ف اور سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، شرکا نے حکومت سے بین الاقوامی سطح پر خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا۔بہاول پور،بہاول نگر میں مذہبی اورسیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاج کیاگیا۔سرگودھا میں تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال اوردینی جماعتوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔منڈی بہاءالدین،جہلم،گجرات،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرےکیے گئے۔نصیرآباد،جعفرآباد،چمن سمیت بلوچستان کےدیگراضلاع میں مختلف جماعتوں کی جانب سےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور قومی شاہراہ پر دھرنے دیے گئے۔ضلع مانسہرہ اور بٹ گرام میں تاجر برادری کی اپیل پراحتجاجاً تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بندرہیں اوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ٹانک،بنوں اور ہنگو میں جے یوآئی (ف)اوراہل سنت والجماعت کےزیراہتمام نمازجمعہ کے بعدریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں نوشہرہ،سوات،مردان سمیت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی احتجاج کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.