تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6

گستاخانہ خاکوں کیخلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن، احتجاجی ریلیاں

جیو نیوز - کوئٹہ ........گستاخانہ خاکوں کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں۔ آل پارٹیز الائینس اور انجمن تاجران کی اپیل پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی، شٹرڈاون کے موقع پر شہر کےاہم کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ اس موقع پر شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔ دوسری جانب احتجاجی ریلیاں مختلف مذہبی اور سیاسی و دیگر جماعتوں کی جانب سے نکالی گئیں۔ اس حوالے سے جماعت الدعوۃ بلوچستان کے زیراہتمام حرمت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پہنچی جہاں جلسہ منعقد ہوا۔ مارچ میں جماعت الدعوۃ کے کارکنوں کےعلاوہ دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔ دوسری جانب اہل سنت والجماعت، جماعت اسلامی، جے یو آئی نظریاتی، متحدہ محاذ سمیت مختلف جماعتوں پرمشتمل الائنس کےزیراہتمام تحریک تحفظ ناموس رسالت صل اللہ علیہ وسلم ریلی ہاکی چوک سے نکالی گئی۔ اسی طرح جے یو آئی فضل الرحمان کےزیراہتمام بھی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا جبکہ اسی طرح جماعت اہل سنت کےزیراہتمام بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.