23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6
اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کا از خود نوٹس لے، طاہر اشرفی
جیو نیوز - لاہور.........پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کااقوام متحدہ ازخود نوٹس لے، مسلمانوں کےخلاف اذیت رسانی کاکام بند کرایاجائے۔ لاہور میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی ریلی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض فسطائی قوتیں مذاہب میں تصادم کرانا چاہتی ہیں، 26جنوری کواسلام آباد میں سیاسی،دینی کل جماعتی کانفرنس ہوگی،25جنوری کوملک بھر کے گرجاگھروں میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف قراردادمذمت پیش کی جائیں گی ۔